ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 20, 2024 9:44 PM

printer

وزیر اعظم کَل امریکہ کے تین روزہ دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔ ایجنڈے میں کواڈ سربراہ کانفرنس، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اور باہمی بات چیت سر فہرست ہیں

وزیر اعظم نریندر مودی کا، کل سے شروع ہونے والا امریکی دورہ اعلیٰ سطح کی مصروفیات اور میٹنگوں سے بھر پور ہے، جس میں سالانہ کواڈ سربراہ کانفرنس میں شرکت سے لے کر مستقبل سے متعلق اقوام متحدہ سربراہ اجلاس سے خطاب شامل ہیں۔ جناب مودی کل صبح سویرے امریکہ کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ وہ اپنے دورے کا آغاز، امریکی صدر جوبائیڈن کے آبائی شہر Delaware میں واقع Wilmington میں منعقد ہونے والی کواڈ سربراہ کانفرنس میں شرکت سے کریں گے۔ وہ کواڈ کے دیگر رکن ممالک کے رہنماؤں کے ہمراہ جناب بائیڈن کے ساتھ ایک دو طرفہ میٹنگ بھی کریں گے۔ اس کے بعد وزیر اعظم نیویارک جائیں گے جہاں وہ اِس مہینے کی 22 تاریخ کو بھارتی برادری کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
جناب مودی، مصنوعی ذہانت، کوانٹم کمپیوٹنگ اور سیمی کنڈکٹر سمیت ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان مزید اشتراک و تعاون کو فروغ دینے کیلئے امریکی سرکردہ کمپنیوں کے CEOs کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے۔ اپنے تین روزہ دورے کے آخری دن، وزیر اعظم، نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مستقبل کی سربراہ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ اِس سربراہ کانفرنس کا موضوع ہے: ایک بہتر مستقبل کیلئے کثیر جہتی حل۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں