ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 21, 2024 5:10 PM

printer

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کواڈ گروپ بھارت بحرالکاہل خطے میں امن، خوشحالی اور ترقی کیلئے کام کرنے کیلئے ایک اہم گروپ کے طور پر ابھرا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی Delaware میں Wilmington میں Quad رہنماؤں کی چوتھی سالانہ میٹنگ میں شرکت کیلئے روانہ ہوچکے ہیں، جو آدھی رات کے بعد شروع ہوگی۔ وزیر اعظم نے امریکہ کے تین روزہ دورے پر روانہ ہونے سے پہلے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ صدر بائیڈن، آسٹریلیا کے وزیر اعظم انٹونی اَلبانیز اور جاپان کے وزیر اعظم Fumio Kashida کے ساتھ Quad چوٹی میٹنگ میں ملنے کے منتظر ہیں۔ جناب مودی نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ بھارت بحرالکاہل خطے میں خوشحالی، ترقی اور امن کیلئے ہم خیال ملکوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے ایک اہم گروپ وجود میں آیا ہے۔

یہ گروپ بھارت، آسٹریلیا، جاپان اور امریکہ پر مشتمل ہے اور اِن چاروں ملکوں نے بھارت بحرالکاہل خطے کو ایک کھلا اور آزادانہ خطہ بنانے کا تہیہ کررکھا ہے۔

صدر بائیڈن کے ساتھ اپنی میٹنگ کے بارے میں، جناب مودی نے اِس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں رہنما، بھارت اور امریکہ کے درمیان جامع عالمی کلیدی شراکت داری کے نئے اہم شعبوں کی شناخت کیلئے راہ ہموار کریں گے، جس سے دنیا بھر کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ دونوں رہنما اِس کلیدی شراکت داری کا جائزہ بھی لیں گے۔

Quad چوٹی میٹنگ میں آب و ہوا میں تبدیلی سے لے کر اہم ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی سمیت بہت سے معاملات پر ممبر ملکوں کے درمیان تبادلہئ خیال ہونے کی امید ہے۔

وزیر اعظم امریکہ کے صدر کے علاوہ، Quad کے دوسرے رہنماؤں کے ساتھ بھی دو طرفہ میٹنگیں کریں گے۔

اِس مہینے کی 22 تاریخ کو وزیر اعظم نیویارک جائیں گے، جہاں وہ ہندوستانی برادری کے لوگوں سے ملیں گے۔ اپنے دورے کے آخری دن جناب مودی نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں Summit of The Future سے خطاب کریں گے۔ اِس چوٹی میٹنگ کا موضوع ہے: ’بہتر کَل کیلئے متعدد حل“۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ چوٹی میٹنگ عالمی برادری کو بنی نوع انسان کی بہتری کیلئے ایک نقشہئ راہ فراہم کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں