وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ وڈودرا میں C-295 ایئر کرافٹ مینوفیکچرنگ کمپلیکس کا افتتاح، بھارت کے دفاعی اور ایرو اسپیس کے سفر کیلئے ایک اہم لمحہ ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم Linked In پر اپنے مضمون کو شیئر کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ محض دو برس میں سنگ بنیاد رکھے جانے سے لے کر اِس مرکز کے تیار ہونے تک اِس کے مکمل ہونے کی رفتار نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارت کے عوام کے کام کرنے کے نئے کلچر اور صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔
وزیر اعظم نے دفاع کے شعبے میں متعدد حصولیابیوں کا بھی ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ کہا کہ 2023-24 میں دفاعی ساز و سامان کی پیداوار بڑھ کر ایک اعشاریہ دو-سات لاکھ کروڑ روپے ہوگئی۔ دفاعی برآمدات 2014 میں ایک ہزار کروڑ سے آج بڑھ کر 21 ہزار کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ صرف 3 سال میں 12 ہزار 300 سے زیادہ دفاعی ساز و سامان کو اندرونِ ملک ہی تیار کیا گیا ہے۔ دفاع کے شعبے کی سرکاری کمپنیوں کے ذریعے گھریلو وینڈرس میں 7 ہزار 500 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمامہ کاری کی گئی۔ انھوں نے کہا کہ دفاعی تحقیق و ترقی کا 25 فیصد بجٹ صنعت کی قیادت میں جدت طرازی کیلئے مختص ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ مکمل دفاعی ایکو سسٹم کو یکسر تبدیل کیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں ہی تیار کردہ جنگی جہاز سمندر میں گشت کرتے ہیں۔ بھارت میں تیار کردہ میزائل مزاحمت کو مستحکم کرتے ہیں اور مقامی طور پر تیار کردہ بلیٹ پروف جیکٹس فوجیوں کی حفاظت کرتی ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت دفاع کے شعبے میں آتم نربھر بن رہا ہے اور دفاعی از و سامان تیار کرنے والے ملکوں میں سرفہرست ہونے کیلئے بھی کام کررہا ہے۔ جناب مودی نے کہا اترپردیش اور تمل ناڈو میں دو جدید دفاعی رہداری قائم کی گئی ہے۔×