وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مختلف سرکاری محکموں اور تنظیموں میں، نئے بھرتی کئے گئے نوجوانوں کو 51 ہزار سے زیادہ تقررنامے جاری کئے۔ وزیر اعظم نے، ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے خودکفیل بھارت پر خاص طور پر کام کیا ہے اور خلا کے شعبے سے لیکر الیکٹرک گاڑیوں تک کی نئی ٹیکنالوجی سمیت ہر شعبے میں میک اِن انڈیا کو فروغ دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ملک، دنیا میں تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی راہ پر گامزن ہے۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ حکومت ملک کے نوجوانوں کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ موقعے فراہم کرنے کی پابند ہے۔
Site Admin | October 29, 2024 9:46 PM