وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ بھارت کروڑوں لوگوں کی امنگوں سے تحریک پاکر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ جناب مودی بھوبنیشور میں ’اُتکرش اڈیشہ، میک اِن اڈیشہ“ کنکلیو کا افتتاح کرنے بعد ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ ’اُتکرش اڈیشہ‘، اڈیشہ حکومت کی میزبانی میں منعقدہ ایک اہم عالمی سرمایہ کاری سَمِٹ ہے، جس کا مقصد ریاست کو بھارت میں سرمایہ کاری کا ایک اہم مرکز اور صنعتی ہب کے طور پر قائم کرنا ہے۔
کنکلیو سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ AI کا مطلب آرٹیفشیل انٹلیجنس اور ایسپریشن آف انڈیا یعنی مصنوعی ذہانت اور بھارت کی امنگ، دونوں ہے، جو کہ ملک کی طاقت ہیں۔
جناب مودی نے کہا کہ مشرقی بھارت، ملک کی ترقی کا انجن ہے اور اڈیشہ بھارت کی ترقی میں ایک اہم رول ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے اڈیشہ کو ترقی اور ورثے کا ایک ماڈل قرار دیا۔
سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اُن پر زور دیا کہ وہ اڈیشہ کے ترقیاتی سفر میں سرمایہ کاری کے مواقع کا فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے سرمایہ کاروں کو یقین دلایا کہ اُن کی سرمایہ کاری سے غیر معمولی کامیابی کی راہ ہموار ہوگی۔
Site Admin | January 28, 2025 9:52 PM
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بھارت، کروڑوں لوگوں کی امنگوں سے تحریک پاکر ترقی راہ پر گامزن ہے
