June 24, 2024 3:00 PM

printer

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اُن کی سرکار ملک کی خدمت کرنے اور عوام کی امنگیں پوری کرنے کیلئے ہمیشہ ہر ایک کو ساتھ لے کر اتفاقِ رائے قائم کرنے کی کوشش کرتی ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اٹھارہویں لوک سبھا کا اجلاس وکست بھارت کی تعمیر کے عزم کے ساتھ شروع ہو رہا ہے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ اُن کی سرکار، ہر ایک کو ساتھ لے کر ملک کی خدمت کرنے اور عوام کی امنگیں پوری کرنے کیلئے لگاتار کوشش کرے گی۔

اجلاس سے قبل پارلیمنٹ کے باہر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ سرکار چلانے کیلئے اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ملک کا نظام چلانے کیلئے اتفاقِ رائے اہمیت کا حامل ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اُن کی سرکار، ہر ایک کو ساتھ لے کر اور آئین کا تقدس برقرار رکھتے ہوئے آگے بڑھ کر تیزی کے ساتھ فیصلے کرنا چاہتی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے عوام اپوزیشن سے اچھے اقدامات کی امید کرتے ہیں۔

انھوں نے یہ امید ظاہر کی کہ اپوزیشن اُن کی امیدوں پر کھرا اترتے ہوئے جمہوریت کے وقار کو برقرار رکھے گی۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ ملک کے عوام کارروائی میں خلل نہیں چاہتے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کو ایک ذمہ دار اپوزیشن کی ضرورت ہے۔ جناب مودی نے یہ اعتماد ظاہر کیا کہ نئی لوک سبھا کے ارکان عام آدمی کی اِن امیدوں کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں