August 28, 2024 10:45 PM

printer

وزیر اعظم نے چوالیسویں پرگتی میٹنگ کی صدارت کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج 44 ویں PRAGATI میٹنگ کی صدارت کی۔ یہ انتہائی سرگرم حکمرانی اور بروقت عمل آوری PRAGATI کیلئے ICT پر مبنی ملٹی Modal پلیٹ فارم ہے، جس میں مرکزی اور ریاستی سرکاریں شامل ہیں۔ NDA حکومت کی تیسری مدت میں PRAGATI کی یہ پہلی میٹنگ ہے۔ میٹنگ میں سات اہم پروجیکٹوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں دو پروجیکٹ سڑک رابطے، دو ریل پروجیکٹ اور کوئلے، بجلی اور آبی وسائل کے سیکٹروں سے متعلق ایک ایک پروجیکٹ شامل ہیں۔ اِن پروجیکٹوں کی مجموعی لاگت 76 ہزار 500 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ یہ پروجیکٹ، اترپردیش، اتراکھنڈ، جھارکھنڈ، مہاراشٹر، راجستھان، گجرات، اڈیشہ، گوا، کرناٹک، چھتیس گڑھ اور دلّی سے تعلق رکھتے ہیں۔

جناب مودی نے اِس حقیقت کو اجاگر کیا کہ حکومت کے ہر اہلکار کو بیدار ہونا چاہیے۔ میٹنگ کے دوران وزیر اعظم نے امرت 2.0 اور جل جیون مشن سے متعلق شکایات کا جائزہ بھی لیا۔ مجموعی طور پر یہ تمام پروجیکٹ، شہری اور دیہی علاقوں میں آبی مسائل سے نمٹنے کیلئے تیار کیے گئے ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں