ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 10, 2025 9:54 PM

printer

وزیر اعظم نے پریکشا پے چرچا پروگرام میں طلباء کے ساتھ بات چیت کی۔ انھوں نے تغذیہ بخش غذا، دماغی صحت اور مجموعی ترقی پر زور دیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دلّی میں پریکشا پے چرچا کے اپنے آٹھویں ایڈیشن کے دوران طلبا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے تغذیے، موٹے اناج، سورج کی روشنی، دماغی صحت اور مجموعی ترقی کی اہمیت کے بارے میں بات کی۔ انھوں نے بچوں پر زور دیا کہ وہ موسم کے پھل کھائیں، جنک فوڈ کو نظرانداز کریں اور تناؤ پر قابو پائیں۔ موٹے اناج کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب مودی نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ یہ موٹے اناج بھارت میں بہترین غذا کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
جناب مودی نے کیریئر کا انتخاب کرنے میں والدین کے دباؤ پر اظہار خیال کرتے ہوئے، طلبا کے ساتھ وقت کے بندوبست کے طریقہ کار، موثر لیڈرشپ اور عادتوں کی اہمیت کے موضوع پر لیڈر شپ کو بھی مشترک کیا۔ انھوں نے بچوں کی اس بات کیلئے حوصلہ افزائی کی کہ وہ روزانہ صبح کے وقت چند منٹ سورج کی دھوپ لیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک بھر کے طلبا کے ساتھ اپنے غیر رسمی انٹریکشن کے دوران مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ انہوں نے تِل سے بنی ہوئی مٹھائی بھی طلبا کے درمیان تقسیم کی اسے روایتی طور پر موسم سرما میں جسم کو گرم رکھنے کے لیے کھاتے ہیں۔ پڑھائی کے ساتھ اپنے مشغلے میں توازن برقرار رکھنے کے موضوع پر انہوں نے کہا کہ طلبا کوئی روبوٹ نہیں ہیں، بلکہ انہوں نے طلبا کی مجموعی ترقی کی اہمیت پر زور دیا، انہوں نے لکھنے کی عادت کو ترقی دینے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ ایک طالب علم کی طرف سے وقت کے بندو بست کے بارے میں سوال کیے جانے پر وزیر اعظم نے وقت کے بندو بست کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور طلبا کو اس کے متعلق قیمتی مشورے دیے۔
پڑھائی کے دوران تناؤ اور مایوسی کے حالات سے نمٹنے کے موضوع پر وزیر اعظم نے کہا کہ طلبا اس وقت مایوسی کا شکار ہو جاتے ہیں جب وہ اپنے آپ کو اپنے کنبے کے افراد سے بے رابطہ اور سماجی انٹریکشن سے اپنے آپ کو دور پاتے ہیں۔ انہوں نے اس طرح کے صورت حال سے نمٹنے کے لیے اندرونی حالات کو کھل کر بیان کرنے کی اہمیت کی تاکید کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں