وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پریاگ راج میں جاری مہاکمبھ میں ِتری وینی سنگم میں پوَتر ڈبکی لگائی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ سنگم میں اشنان ایک روحانی احساس کا لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنگم میں پَوتر ڈبکی لگانے والے کروڑوں افراد کی طرح وہ بھی عقیدت کے جذبے سے پوری طرح سرشار ہوئے۔ جناب مودی نے تمنا کی کہ ماں گنگا سبھی ہم وطنوں کو امن، خوشحالی، فراست، اچھی صحت اور بھائی چارے کا آشیرواد دے۔ مرکزی وزیر کرن رجیجو نے بھی پریاگ راج کے مہاکمبھ میں آج صبح پوتر ڈبکی لگائی۔ ابھی تک تری وینی سنگم میں 39 کروڑ سے زیادہ عقیدت مند ڈبکی لگا چکے ہیں۔
Site Admin | February 5, 2025 9:33 PM
وزیر اعظم نے پریاگ راج میں جاری مہاکمبھ میں ِتری وینی سنگم میں پوَتر ڈبکی لگائی
