وزیر اعظم مودی نے پردھان منتری آواس یوجنا-گرمین کے مستفیدین کیلئے پہلی قسط جاری کی۔ 32 کروڑ روپے ڈجیٹل طریقے سے مستفیدین کے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کئے گئے۔ اِس کے علاوہ، 32 ہزار مکانات کی منظوری کے خطوط بھی تقسیم کئے گئے۔ مستفیدین کیلئے نئے تعمیر شدہ 46 ہزار مکانات کے گرہ پرویش کی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔
عوام سے خطاب کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ اگلے پانچ برسوں میں دو کروڑ اضافی مکانات تعمیر کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ قبائلی محروم طبقہ، دلِت، معذور اور خواتین ملک کی ترجیحات کی فہرست میں اوپر ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ پی ایم آواس یوجنا سے متعلقہ علاقوں میں سرگرمیوں اور نوکریوں کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔ x