وزیراعظم نریندر مودی آج مہاراشٹر میں ورچوئل طریقے سے سات ہزار 600 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں۔ وزیر اعظم کا ناگپور کے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر بین الاقوامی ہوائی اڈے کی جدید کاری کے کام کا سنگ بنیاد رکھنے کا بھی پروگرام ہے، جس پر لگ بھگ سات ہزار کروڑ روپے صرف ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ امید ہے کہ اِس نئے بنیادی ڈھانچے سے بہت سے شعبوں کی ترقی کی رفتار میں تیزی آئے گی۔ جناب مودی شرڈی ہوائی اڈے پر نئی مربوط ٹرمینل عمارت کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے، جس پر 645 کروڑ روپے صرف ہوں گے۔
Site Admin | October 9, 2024 3:23 PM