وزیر اعظم نریندر مودی نے اداکار متھن چکرورتی کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازے جانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ بھارتی سنیما میں گرانقدر خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے متھن چکرورتی کو اِس اعلیٰ اعزاز سے نوازے جانے پر انہیں خوشی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جناب چکرورتی ثقافت کے تعلق سے ایک ممتاز شخصیت ہیں، جن کی بہترین اداکاری کو نسل در نسل پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔
Site Admin | September 30, 2024 3:00 PM