June 30, 2024 10:12 PM

printer

وزیر اعظم نے دنیا کے سب سے بڑے عام انتخابات کے کامیاب انعقاد کیلئے ہم وطنوں کے تئیں شکریہ ادا کیا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا انتخابات میں ملک کے جمہوری نظام اور آئین میں اپنے اعتماد کا پختہ اظہار کرنے پر عوام کے تئیں تشکر کا اظہار کیا ہے۔ آج صبح آکاشوانی پر ’من کی بات‘ پروگرام میں ملک سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ 2024 کے عام انتخابات دنیا کا سب سے بڑا چناؤ تھا جس میں 65 کروڑ لوگوں نے ووٹ دیا۔

جناب مودی نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقعے پر شروع کی گئی خصوصی مہم ”ایک پیڑ ماں کے نام“ کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے دنیا بھر کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی والدہ کے ہمراہ یا اپنی والدہ کے نام پر ایک درخت ضرور لگائیں۔

یوگ کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یوگ کا دسواں بین الاقوامی دن پوری دنیا میں جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ جناب مودی نے کہا کہ ہر سال یوگ دِوس منائے جانے کے ساتھ نئے ریکارڈز بھی بنائے جارہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ پیرس اولمپک کھیل اگلے مہینے اِس وقت تک شروع ہوجائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ پیرس اولمپکس میں بہت سی باتیں سامنے آئیں گی۔ انھوں نے کہا کہ پورا ملک کھلاڑیوں کو تمغے گھر لانے کیلئے انتظار کر رہا ہے۔

S/B 2100 F-PM Olympic

وزیر اعظم نے بتایا کہ کویت سرکار نے اپنے قومی ریڈیو پر ہندی میں ایک خصوصی پروگرام شروع کیا ہے جو ہر اتوار کو آدھے گھنٹے نشر ہوتا ہے۔وزیر اعظم نے آکاشوانی فیملی کو بھی مبارکباد پیش کی کیونکہ آج آکاشوانی کے سنسکرت بلیٹن کے نشریے کو 50 سال مکمل ہورہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 30 جون کا دن اہمیت کا حامل ہے کیونکہ آج Hool Diwas منایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ویر سدھو اور Kanhu کی دلیری کے ساتھ وابستہ ہے جنہوں نے برطانوی حکمرانوں کی زیادتیوں کی پُرزور مخالفت کی تھی۔

S/B 2100 Hool Diwas

وزیر اعظم نے ”من کی بات“ کے ذریعے پھر عوام سے گفتگو کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ   من کی بات پروگرام میں بھارت کی شاندار ثقافت، تاریخ اور ترقی یافتہ بھارت بنانے کی کوششوں پر بات ہوتی رہے گی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں