August 31, 2024 9:43 PM

printer

وزیر اعظم نے خواتین کے خلاف زیادتیوں کے معاملے میں سخت قوانین اور تیزی سے فیصلوں کی ضرورت کو اجاگر کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ خواتین کے خلاف زیادتیاں اور بچوں کا تحفظ معاشرے کیلئے انتہائی تشویش کے معاملات ہیں۔ نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں آج ضلعی عدلیہ کی دو روزہ قومی کانفرنس کا افتتاح کرنے کے بعد انھوں نے کہا کہ خواتین کی خفاظت کیلئے ملک میں کئی سخت قوانین بنائے گئے ہیں لیکن اُنہیں مزید فعال بنائے جانے کی ضرورت ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ خواتین سے متعلق زیادتیوں کے معاملات میں جتنی تیزی سے فیصلے کئے جائیں گے اُتنا ہی خواتین کے تحفظ کو زیادہ سے زیادہ یقین دہانی حاصل ہوگی۔ جناب مودی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 75 برس کی تکمیل جمہوریت کی ماں کی حیثیت سے بھارت کی عظمت کو مزید فروغ دیتی ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے سپریم کورٹ کے قیام کے 75 برس کی یاد میں ایک ڈاک ٹکٹ اور ایک سکّہ جاری کیا۔اپنے خطاب میں بھارت کے چیف جسٹس، جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ یہ کانفرنس اِس برس مارچ میں کَچھ میں منعقد کی گئی ضلعی ججوں کی کُل ہند کانفرنس کو آگے بڑھاتی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ سے متعلق قومی اعداد وشمار یہ ظاہر کرتے ہیں کہ اکثر ضلعی عدلیہ قانونی چارہ جوئی طلب کرنے والے کسی فرد کیلئے قانون کے ساتھ رابطے کا صرف پہلا مقام ہی نہیں بلکہ رابطے کا آخری مقام بھی ہوتا ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے منعقدہ دو روزہ کانفرنس میں ضلعی عدلیہ کے معاملات سے متعلق پانچ اجلاس ہوں گے جن میں بنیادی ڈھانچہ، سب کی شمولیت والے کمرہئ عدالت، انصاف کی یقینی فراہمی، Cases کا مینجمنٹ اور تربیت شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں