September 17, 2024 4:57 PM

printer

وزیر اعظم نے بھوبنیشور میں اڈیشہ سرکار کی خواتین پر مرکوز اہم اسکیم سبھدرا یوجنا کا افتتاح کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اڈیشہ سرکار کی خواتین پر مرکوز اہم پہل Subhadra یوجنا اور ساتھ ہی ساتھ دیگر ریلوے اور قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کا آغاز کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو، جو آج 74 سال کے ہوگئے ہیں، بیجو پٹنائک انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قبائلی، لوک رقص کے ساتھ روایتی خیر مقدم کیا گیا، جہاں اُن کے ہزاروں حامیوں نے، اُن کی سالگرہ پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جناب مودی نے کہا کہ Subhadra یوجنا سے خواتین کو بااختیار بنانے میں فروغ حاصل ہوگا اور ہماری ناری شکتی کیلئے مالی طور پر خود انحصاری کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

اِس اسکیم کے تحت 21 سال سے 60 سال کی سبھی اہل خواتین کو پانچ سال کی مدت کے دوران 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ توقع ہے کہ اِس پہل کے تحت ایک کروڑ سے زیادہ خواتین کا احاطہ کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی اپنے دورے کے دوران، 25 لاکھ 11 خواتین کے بینک کھاتوں میں ایک ہزار 250 کروڑ روپے کی رقم منتقل کی۔ اِس سے پہلے، جناب مودی نے بھوبنیشور میں Gadakana کے مقام پر ایک کچی بستی کا دورہ کیا اور پردھان منتری آواس یوجنا (شہری) کے 20 مستفیدین کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے یوجنا کے تحت تعمیر کئے گئے مکانوں کی چابیاں بھی، اُن کے سپرد کیں۔

وزیراعظم، 2 ہزار 800 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے ریلوے پروجیکٹوں کا بھی سنگِ بنیاد رکھا اور انہیں ملک کے نام وقف کیا۔ جناب مودی نے 14 ریاستوں کے تقریباً 10 لاکھ مستفیدین کو پردھان منتری آواس یوجنا- گرامین کے تحت تین ہزار 180 کروڑ روپے کی پہلی قسط بھی جاری کی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں