وزیر اعظم نریندر مودی نے Spin گیند باز روی چندرن اَشوِن کو ایک کھلا جذباتی خط تحریر کرکے کرکٹ اور ملک کیلئے اُن کی مثالی خدمات کے تئیں تشکر کا اظہار کیا ہے۔ اَشوِن نے حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ سے اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔
بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوران بیچ میں ہی ریٹائر ہونے کے اَشوِن کے اچانک اعلان سے دنیا بھر میں کرکٹ شائقین کو دھچکا لگا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے خط میں تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے روی چندرن اَشوِن کی بے مثال لگن، اُن کے عزم اور شاندار کارکردگی کیلئے اُن کی ستائش کی ہے۔x