وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اتحاد کے جذبے پر زور دیا اور ہم وطنوں کو ملک کی سا لمیت کو نقصان پہنچانے والی اور آپس میں باٹنے والی طاقتوں سے خبردار کیا۔ گجرات کے کِیوڑیا کے ایکتانگر میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یومِ پیدائش کے موقع پر منعقد راشٹریہ ایکتا دِدس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اگلے 25 سال میں وکست بھارت کے نظریے کی تکمیل کیلئے قومی یکجہتی کا جذبہ بے حد اہمیت کا حامل ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اُن کی حکومت گزشتہ10سال سے اپنی پالیسیوں اور فیصلوں میں ”ایک ملک“ کے جذبے کو مستحکم کرنے پرلگاتارکام کررہی ہے۔
قومی یکجہتی پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے سامنے ایسے کئی چیلنج درپیش ہیں، جن سے ملک کی یکجہتی اور سا لمیت کو خطرہ لاحق ہے۔ جناب مودی نے لوگوں سے چوکس رہنے اور بھارت کے کثرت میں وحدت کے جذبے کو اپنانے کی اپیل کی۔
اِس سے پہلے آج صبح وزیر اعظم نے ایکتانگر میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمے، اسٹیچیو آف یونٹی پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔ اِس موقع پر وزیر اعظم نے لوگوں کو ایکتا دِوس عہد دلایا اور ایکتا دِوس پریڈ کا مشاہدہ کیا۔
Site Admin | October 31, 2024 9:42 PM