ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 19, 2025 2:38 PM

printer

وزیر اعظم نے آکاشوانی پر ’من کی بات‘ کے اپنے پروگرام میں کہا کہ ملک، مستقبل کے چیلنجوں کیلئے حل فراہم کرتے ہوئے، بصیرت افروز سائنسدانوں کے ساتھ خلائی ٹیکنالوجی میں نئے معیارات قائم کررہا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک، مستقبل کے چیلنجوں کیلئے حل فراہم کرنے کرتے ہوئے بصیرت افروز سائنسدانوں اور اختراع کاروں کے ساتھ خلائی ٹیکنالوجی میں نئے معیارات قائم کررہا ہے۔ آج آکاشوانی پر ’من کی بات‘ کے 118ویں نشریے میں ملک سے خطاب کرتے ہوئے، جناب مودی نے خلا کے شعبے میں ملک کی حالیہ کامیابیوں کی ستائش کی۔ بنگلورو میں قائم انڈین اسپیس ٹیک اسٹارٹ اَپ Pixxel کی جانب سے، کامیابی کے ساتھ ملک کے پہلے نجی سیارچے ’Firefly‘ کو روانہ کئے جانے کی تعریف کرتے ہوئے، وزیراعظم نے اِسے خود کفالت کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔

وزیر اعظم نے سیارچوں کی خلاء میں ڈاکنگ کی بھی یہ کہتے ہوئے ستائش کی کہ یہ ٹیکنالوجی خلائی اسٹیشنوں کیلئے سپلائی اور خلاء میں عملے پر مبنی مشنوں کیلئے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت، اس کامیابی کو حاصل کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا ہے۔ انہوں نے سائنسدانوں، اختراع کاروں اور نوجوان کاروباریوں کو پورے ملک کی جانب سے نیک خواہشات پیش کیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے 75 ویں یومِ جمہوریہ کی، کہ کہتے ہوئے پیشگی مبارکباد دی کہ اِس سال کا جشن اسی لئے خاص ہے کیونکہ یہ سال آئین کو اختیار کئے جانے کے 75 سال پورے ہونے کا ہے۔ وزیر اعظم نے بابا صاحب امبیڈکر، ڈاکٹر راجندر پرساد اور ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو یاد کیا اور کہا کہ ملک کے شہریوں کو، اِن عظیم رہنماؤں سے تحریک لینی چاہیئے۔

وزیر اعظم مودی نے 25 جنوری کو منائے جانے والے ووٹروں کے قومی دن کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

یہ دن اس لئے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس دن بھارتی انتخابی کمیشن کا قیام عمل میں آیا تھا۔ انتخابی کمیشن کے کردار اور اشتراک کی ستائش کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ آئین کے معماروں نے، آئین میں انتخابی کمیشن اور جمہوریت میں عوام کی شمولیت کو ایک انتہائی اہم مقام عطا کیا۔

اترپردیش کے پریاگ راج میں جاری مہاکمبھ پر، وزیراعظم نے کہا کہ یہ مساوات اور ہم آہنگی کا ایک غیرمعمولی سنگم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمبھ، کثرت میں وحدت کا جشن مناتا ہے اور لوگ سنگم کی ریتی پر اکٹھا ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کمبھ، پریاگ راج، ناسک اور ہری دُوار میں منعقد کیا جاتا ہے اور دوسری جانب سے گوداوری، کرشنا، نرمدا اور کاویری دریاؤں کے کنارے Pushkaram کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کنبھ Pushkaram اور گنگاساگر میلا تہوار سماجی ہم آہنگی، یکجہتی اور اتحاد کو فروغ دیتے ہیں۔

اسٹارٹ اَپس انڈیا کے 9 برس مکمل ہونے پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کا اسٹارٹ اَپ کلچر محض بڑے شہروں پر محدود نہیں ہے اور آدھے سے زیادہ اسٹارٹ اَپس Tier 2 اور Tier 3 شہروں سے ہیں۔

نیتاجی سبھاش چندر بوس کے تعاون کو یاد کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ ملک 23 جنوری کو نیتاجی کے یومِ پیدائش کو پراکَرم دِوس کے طور پر منائے گا۔ سبھاش بابو کو ایک بصیرت افروز رہنما قرار دیتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ ہمت اور حوصلہ، نیتاجی کی فطرت میں شامل تھا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں