August 25, 2024 9:58 PM

printer

وزیر اعظم نے، سبھی کو انصاف فراہم کرنے کے مقصد سے، عدالتی نظام میں نئی ٹیکنالوجی اور اختراعات سے کام لینے کو کہا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے سبھی کو انصاف فراہم کرنے کے مقصد سے عدالتی نظام میں نئی ٹیکنالوجی اور اختراعات سے کام لینے کو کہا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ انصاف کی فراہمی کو آسان بنانا ایک اجتماعی ذمہ داری ہے، اگرچہ موجودہ طور طریقوں سے، اِس مقصد میں پیچیدگی پیدا ہوتی ہے۔ وہ جودھپور میں، راجستھان ہائی کورٹ کی پلاٹینم جوبلی کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیر اعظم نے فرسودہ قوانین میں ترامیم کیے جانے سمیت، سیدھے سیدھے انصاف کی فراہمی کی جانب ملک کی تاریخی پیش رفت کا خاص طور پر ذکر کیا۔ انہوں نے فوجداری قوانین میں حالیہ اصلاحات کو لازمی قرار دیا اور کہا کہ یہ تبدیلیاں ملک کی بڑھتی ہوئی اُمنگوں اور جدید نظام کی ضرورت کے مطابق کی گئی ہیں تاکہ ایک نئے بھارت کے ویژن میں مدد دی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک کی اٹھارہ ہزار سے زیادہ عدالتوں کا کام کاج کمپیوٹر کے ذریعے کیا جا رہا ہے، جس سے لوگوں کو خاطر خواہ فائدہ ہوا ہے۔

جناب مودی نے تنازعات کو حل کرنے کے متبادل نظام کی بھی وکالت کی، جس کے بارے میں اُن کا یقین ہے کہ اِس سے زندگی اور انصاف کی فراہمی میں سہولت پیدا ہوگی۔

تقریب کے دوران وزیر اعظم نے راجستھان ہائی کورٹ میوزیم کا افتتاح کیا اور TWARIT پروگرام کا آغاز کیا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں