ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 20, 2024 10:09 AM

printer

وزیر اعظم نریندر موودی نے ریو دا جنیرو میں جی ٹوئنٹی میں پائیدار ترقی کے ایجنڈے کیلئے بھارت کے عزم کو دہرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پیرس وعدوں کو پورا کرنے والا پہلا ملک ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کَل برازیل میں ریو ڈی جنیرو میں پائیدار ترقی اور توانائی کی ترسیل کے بارے میں جی ٹوئنٹی سمٹ کے تیسرے اجلاس میں شرکت کی۔ وزارت خزانہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بتایا کہ وزیراعظم نے پائیدار ترقی کو فروغ دینے کیلئے بھارت کی طرف سے کئے گئے اقدامات کی وضاحت کی۔ انہوں نے پہلے جی ٹوئنٹی ملک کے طور پر بھارت کی حصولیابیوں کا ذکر کیا جو اُس نے اپنے پیرس وعدوں کو پورا کرنے کے سلسلے میں کیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے 2030 تک، 500 گیگاواٹ قابل تجدید توانائی پیدا کرنے کا ایک بڑا نشانہ مقرر کیا ہے، جس میں سے 200 گیگا واٹ کا نشانہ حاصل کیا جاچکاہے۔ انہوں نے عالمی جنوب کی پائیدار ترقی کی ضرورتوں کو خاص طور پر چھوٹے جزیروں پر مشتمل ملکوں کی ترقی کو ترجیح دینے کی اپیل کی۔

انہوں نے ملکوں سے زور دے کر کہا کہ وہ عالمی جنوب سربراہ کانفرنس کی تیسری آواز کے طور پر بھارت کی طرف سے کئے گئے عالمی ترقی کے جامع اعلان کی حمایت کریں۔

تفصیل ہماری نامہ نگار سے

V/C- Shakshi Singh

ریو ڈی جنیرو میں جی ٹوئنٹی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے بعد وزیراعظم نریندر مودی تین دن کے دورے پر گیانا پہنچ گئے ہیں۔ یہ دورہ 1968 سے اب تک کسی بھارتی وزیراعظم کا اس ملک کا پہلا دورہ ہے۔

جناب مودی جیارج ٹاؤن میں گیانا کے صدر ڈاکٹر محمد عرفان علی کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ وزیراعظم دوسری CARICOM-BHARAT سربراہ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے اور خطے کے ساتھ بھارت کی دیرینہ دوستی میں اضافے کیلئے CARICOM رکن ملکوں کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وزیراعظم گیانا کی پارلیمنٹ سے بھی خطاب کریں گے اور بھارتی برادری کے ایک اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔X

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں