وزیر اعظم نریندر مودی آج چنڈی گڑھ میں تین نئے فوجداری قوانین بھارتیہ نیائے سہنتا، بھارتیہ ناگرک سرکشاسہنتا اور بھارتیہ ساکشیہ ادھینیم کے کامیاب نفاذ سے متعلق ہونے والی پیش رفت سے ملک کو واقف کرائیں گے۔ اِن نئے قوانین کا مقصد، جنھیں اس سال پہلی جولائی کو ملک گیر سطح پر نافذ کیا گیا تھا۔ ملک کے قانونی نظام کو مزید صاف ستھرا، موثر اور سماج کے عصری تقاضوں کے مطابق بنانا ہے۔ پروگرام کا موضوع ہے: ”محفوظ سوسائٹی، ترقی یافتہ بھارت، سزا سے انصاف تک“۔
اِس پروگرام میں اِن قوانین کے عملی نفاذ کا مظاہرہ کیا جائے گا کہ کس طرح یہ قوانین فوجداری انصاف کے منظر نامے کو پہلے ہی ایک نئی شکل دے رہے ہیں۔x