ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 18, 2024 10:13 AM

printer

وزیر اعظم نریندر موودی آج، برازیل کے شہر Rio De Janeiro میں، جی ٹوئنٹی سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وہ کانفرنس سے الگ، عالمی رہنماؤں کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر موودی آج، برازیل کے شہر Rio De Janeiro میں، جی ٹوئنٹی سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ امید ہے کہ وہ کانفرنس سے الگ، عالمی رہنماؤں کے ساتھ بھی الگ الگ بات چیت کریں گے۔ جناب مودی، امریکی صدر جوبائیڈن اور چین کے صدر شی چنپنگ، اُن رہنماؤں میں شامل ہیں جو آج اور کَل Rio De Janeiro میں، جی ٹوئنٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم مودی، تین ملکوں کے اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں آج صبح برازیل پہنچے ہیں۔

کانفرنس کے دوران وزیراعظم مودی، مختلف عالمی معاملات پر بھارت کا موقف پیش کریں گے اور ”جی ٹوئنٹی بھارت“ کے رہنماؤں کے اعلامیے کے نتائج پر اظہار خیال کریں گے،   نیز وہ حالیہ برسوں میں عالمی جنوب سربراہ کانفرنسوں کی آواز اٹھائے جانے کے سلسلے میں اظہار خیال کریں گے، جن کی میزبانی بھارت نے کی تھی۔

اِس سال کی جی ٹوئنٹی سربراہ کانفرنس کا موضوع ہے: ”ایک منصفانہ دنیا کی تعمیر اور ایک پائیدار کرہئ ارض۔“    اِس کانفرنس میں برازیل سب کی شمولیت والے سماج، غربت، پائیدار ترقی اور حکمرانی کے عالمی اداروں کی اصلاح کے معاملات کو ترجیحی طور پر پیش کرے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں