وزیر اعظم نریندر مودی Dhanvantari جینتی اور 9ویں آیوروید کے دن کے موقع پر کَل نئی دلّی میں تقریباً 12 ہزار 800 کروڑ روپئے مالیت کے صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے مختلف پروجیکٹوں کا آغاز، افتتاح کریں گے نیز سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم، آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا میں ایک بڑے اضافے کے طور پر، 70 یا اُس سے زیادہ سال کے تمام سینئر سٹیزن کیلئے صحت کی کوریج کی توسیع کا بھی آغاز کریں گے۔ یہ تمام سینئر سٹیزنس کو، بلااِمتیاز اُن کی آمدنی، صحت کوریج فراہم کرنے میں مدد کرے گا۔
Site Admin | October 28, 2024 9:24 PM