وزیر اعظم نریندر مودی 19 جنوری کو آکاشوانی پر، ”من کی بات“ پروگرام میں ملک اور بیرونِ ملک کے عوام سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ یہ ماہانہ ریڈیو پروگرام کا 118واں نشریہ ہوگا۔
اِس پروگرام کیلئے لوگ اپنے خیالات اور تجاویز ٹول فری نمبر
ایک آٹھ صفر صفر – ایک ایک – سات آٹھ صفر صفر پر
اور نریندر مودی ایپ یا My Gov اوپن فورم کے ذریعے بھی بھیج سکتے ہیں۔
یہ پروگرام آکاشوانی اور دوردرشن، AIR نیوز ویب سائٹ اور نیوز آن AIR موبائل ایپ پر نشر کیا جائے گا۔ اسے AIR نیوز، DD نیوز، PMO اور اطلاعات و نشریات وزارت کے یو ٹیوب چینلوں پر بھی براہِ راست نشر کیا جائے گا۔
آکاشوانی ہندی نشریے کے فوراً بعد علاقائی زبان میں اس پروگرام کو نشر کرے گا۔×