وزیراعظم نریندر مودی ہفتے کے روز چٹانوں کے ٹکڑے گرنے سے شدید طور پر متاثرہ وائناڑ کا دورہ کریں گے۔ اُن کے دورے کیلئے کَنّور اور وائناڑ میں تیاریاں کی جارہی ہیں۔ وزیراعظم کے دورے سے قبل آج دونوں مقامات پر سلامتی سے متعلق میٹنگیں ہوئیں۔ امکان ہے کہ وزیراعظم وائناڑ کے چٹانوں کے ٹکڑے گرنے سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کریں گے۔
اِس دوران کیرالہ اور کرناٹک کی فوجی یونٹوں سے واپس بلائے گئے تقریباً 500 فوجی اہلکاروں نے وائناڑ واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے تعمیر کئے گئے Bailey Bridge اور ہیلی کاپٹر کی تلاش ٹیم کو مضبوطی فراہم کرنے کیلئے ایک چھوٹی ٹکڑی کچھ اور دن وائناڑ میں رہے گی۔×