ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 25, 2024 9:54 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی کَل پونے میں مقامی طور پر تیار کئے گئے تین پَرم رُودر سُپر کمپیوٹرس کو قوم کے نام وقف کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی کَل مہاراشٹر کے شہر پونے کا دورہ کریں گے۔ وہ 22 ہزار 600 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح اور قوم کے نام وقف کریں گے۔ وزیر اعظم تقریباً 130 کروڑ روپے کے تین پَرم رُودر سُپر کمپیوٹر کو قوم کے نام وقف کریں گے، جنہیں نیشنل سُپر کمپیوٹنگ مشن کے تحت مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ اِن سُپر کمپیوٹروں کو پونے، دلّی اور کولکاتہ میں لگایا گیا ہے تاکہ بہتر سائنٹفک ریسرچ کو فروغ دیا جاسکے۔

جناب مودی موسم اور آب و ہوا کی تبدیلی کی تحقیق کیلئے تیار کئے گئے ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ سسٹم کا بھی افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم پونے میں ڈسٹرکٹ کورٹ سے Swar گیٹ تک چلنے والے میٹرو ٹرین کو بھی جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں