ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 9, 2025 9:42 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی کَل ’پریکشا پے چرچا‘ پروگرام میں طلبا سے بات چیت کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی کَل دن میں گیارہ بجے ڈی ڈی سمیت مختلف پلیٹ فارموں پر اپنے پروگرام ’پریکشا پے چرچا‘ کے آٹھویں ایڈیشن میں ملک بھر کے طلبا سے بات چیت کریں گے۔ وزیر اعظم، طلبا، والدین اور اساتذہ سے بات چیت کریں گے اور امتحان کی تیاری، ذہنی تناؤ سے نمٹنے اور شخصیت سازی پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ یہ پروگرام آکاشوانی، دور درشن، سویم، سویم پربھا، PMO کے یوٹیوب چینل اور تعلیم اور اطلاعات ونشریات کی وزارت کے سوشل میڈیا چینلوں پر نشر ہوگا۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 36 طلبا کا انتخاب کیا گیا ہے جو براہِ راست وزیر اعظم سے بات چیت کریں گے۔
پانچ کروڑ طلبا کی شرکت کے ساتھ اس سال کا پروگرام جن آندولن کے مانند ہے، جو تعلیم وتعلّم کی اجتماعی تقریب کی ترغیب دیتا ہے۔ اِس سال کے ”پریکشا پے چرچا“ میں 7 ایپی سوڈ ہوں گے جن میں مختلف شعبوں کی مشہور شخصیتیں ایک ساتھ مل کر زندگی اور تعلیم کے ضروری پہلوؤں پر طلبا کی رہنمائی کریں گی۔ پچھلے سالوں میں پریکشا پے چرچا ایک ایسے موقعے کی طرح سامنے آیا ہے جس کا مقصد امتحان سے متعلق ذہنی تناؤ کو مثبت توانائی میں تبدیل کرنا ہے۔ حقیقی سوالوں کا جواب اور بہتر حل فراہم کرکے وزیر اعظم نریندر مودی نے پالیسی اور عمل کے درمیان کے خلا کو پُر کیا ہے اور طلبا کو تناؤ کے باوجود بہتر کرنے کیلئے خودمختار بنایا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں