ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 14, 2024 9:50 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی کَل ٹاٹا نگر جنکشن ریلوے اسٹیشن پر ٹاٹا نگر-پٹنہ وندے بھارت ٹرین سمیت 6 وندے بھارت ایکسپریس ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی کَل ٹاٹا نگر جنکشن ریلوے اسٹیشن پر ٹاٹا نگر-پٹنہ وندے بھارت ٹرین سمیت 6 وندے بھارت ایکسپریس ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ جناب مودی 660 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے مختلف ریلوے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے اور انہیں ملک کو وقف کریں گے۔
ٹاٹانگر-پٹنہ وندے بھارت ٹرین کے علاوہ وزیر اعظم بھاگلپور-دُمکا-ہاوڑہ، گیا-ہاوڑہ، دیوگھر-وارانسی، راورکیلا-ہاوڑہ اور برہام پور-ٹاٹانگر وندے بھارت ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ اِن سے اِن راستوں پر کنیکٹی ویٹی میں بہتری آئے گی۔ اِن ریل گاڑیوں سے خطے میں مذہبی مقامات سے متعلق سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا اور دیوگھر میں بیدھ ناتھ دھام، وارانسی میں کاشی وشوناتھ مندر اور کولکتہ میں کالی گھاٹ اور Belur Math آنے والے عقیدتمندوں کو سفر کیلئے تیز اور آرام دہ وسیلہ ملے گا۔ ان ریل گاڑیوں سے مختلف علاقوں میں صنعتی سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ بھارتی ریلویز کو عالمی طرز پھر ڈھالنے کے حکومت کے وسیع تر نظریے کی وندے بھارت ایکسپریس ریل گاڑیوں سے عکاسی ہوتی ہے۔
اِس دوران وزیر اعظم جمشیدپور کے گوپال میدان میں ایک عوامی اجتماعی سے بھی خطاب کریں گے۔ اِس سے پہلے وہ ایک روڈ شو بھی کریں گے۔
وزیر اعظم کَل جمشیدپور میں ایک تقریب میں پردھان منتری آواس یوجنا گرامین کے مستفیدین کو پہلی قسط بھی منتقل کریں گے۔
رانچی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے دیہی ترقی کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ وزیراعظم ریاست کے تقریباً 20 ہزار مستفیدین کو منظوری کے مراسلے تقسیم کریں گے۔ اس کے علاوہ 5 کروڑ روپئے سے زیادہ متعلقہ افراد کے بینک کھاتوں میں براہِ راست منتقل کئے جائیں گے۔ جناب چوہان نے مزید کہا کہ 46 ہزار مستفیدین کے نوتعمیر شدہ مکانات کی گرہ پرویش کی تقریب بھی ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں