وزیر اعظم نریندر مودی کَل نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں SOUL لیڈرشپ کانکلیو کے پہلے ایڈیشن کا افتتاح کریں گے۔ بھوٹان کے وزیر اعظم Dasho Tshering Tobgay مہمان اعزازی کے طور پر کلیدی خطاب کریں گے۔ دو روزہ SOUL لیڈرشپ کانکلیو ایک ایسے باوقار پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا جس میں سیاست، کھیل کود، آرٹس اور میڈیا، روحانیت کی دنیا، سرکاری پالیسی، کاروبار اور سماجی شعبے جیسے متنوع شعبوں کے لیڈر اپنی زندگی کے ترغیبی سفر کو شیئر کریں گے۔ یہ کانکلیو تعاون کے ایکونظام اور فکری قیادت کو فروغ دے گا جس سے ناکامیوں اور کامیابیوں، دونوں سے سیکھنے کی راہ ہموار ہوگی، تاکہ نوجوان ناظرین کو تحریک حاصل ہو۔گجرات میں قائم کیا جانے والا ایک ادارہ اسکول آف الٹی میٹ لیڈر شپ، عوامی مفاد کے کام کرنے کیلئے آزمودہ کار لیڈروں کو تربیت فراہم کرتا ہے۔ یہ باقاعدہ تربیت کے ذریعے باصلاحیت قیادت کو فروغ دے کر، بھارت کے سیاسی منظرنامے کو وسعت دیتا ہے، جو قیادت کے جدید چیلنجوں کو تلاش کرنے کیلئے افراد کو مہارت فراہم کرتا ہے۔
بھوٹان کے وزیر اعظم Tshering Tobgay بھارت کے تین روزہ دورے پر آج تیسرے پہر نئی دلّی پہنچ گئے ہیں۔ جناب Tobgay اپنے دورے کے دوران، وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ایک میٹنگ کریں گے۔ وہ کَل SOUL لیڈرشپ کانکلیو میں کلیدی مقرر کے طور پر بھی شرکت کریں گے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ ان کا دورہ بھارت اور بھوٹان کے درمیان دوستی اور تعاون کے منفرد اور مضبوط ہوتے ہوئے رشتوں کو مزید مستحکم کریں گے۔
Site Admin | February 20, 2025 9:48 PM
وزیر اعظم نریندر مودی کَل نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں SOUL لیڈرشپ کانکلیو کے پہلے ایڈیشن کا افتتاح کریں گے
