July 12, 2024 10:00 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی کَل مہاراشٹر میں ممبئی کے دورے پر جائیں گے

وزیر اعظم نریندر مودی کَل مہاراشٹر میں ممبئی کے دورے پر جائیں گے۔ وہ گورے گاؤں میں NESCO ایگزبیشن سینٹر میں 29 ہزار 400 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے مختلف پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے، ملک کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اِن میں سڑکوں، ریلویز اور بندرگاہوں کے شعبے کے پروجیکٹ شامل ہیں۔
جناب مودی شام کو انڈین نیوز سروس سکریٹیریٹ جائیں گے جہاں وہ INS ٹاورس کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم 16 ہزار 600 کروڑ روپئے مالیت کے تھانے-Borivali ٹنل پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
تھانے اور Borivali کے درمیان یہ ٹنل سنجے گاندھی نیشنل پارک کے نیچے سے گزرے گی، جس سے Borivali کے مقام پر ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے اور تھانے کے مقام پر تھانے-Ghodbander روڈ کے درمیان سیدھا رابطہ قائم ہوجائے گا۔
وزیر اعظم نریندر مودی گورے گاؤں Mulund رابطہ سڑک پروجیکٹ پر سرنگ کے کام کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے جس پر 6 ہزار 300 کروڑ روپئے سے زیادہ کی لاگت آئے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں