ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 22, 2025 9:48 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی کَل سے مدھیہ پردیش، بہار اور آسام کے تین روزہ دورے پر رہیں گے

وزیر اعظم نریندر مودی کَل سے مدھیہ پردیش، بہار اور آسام کے تین روزہ دورے پر رہیں گے۔ وہ کَل مدھیہ پردیش کے چھترپور ضلع میں باگیشور دھام میڈیکل اور سائنسی تحقیقی کے ادارے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ کینسر کے علاج کا یہ اسپتال سہولیات سے محروم کینسر کے مریضوں کو مفت علاج فراہم کرے گا اور یہ جدید ترین مشینوں سے لیس ہوگا اور اس میں ماہر ڈاکٹر بھی دستیاب رہیں گے۔پیر کے روز وزیر اعظم بہار کے بھاگلپور کا دورہ کریں گے۔ وہ PMکسان کی 19ویں قسط جاری کریں گے اور بہار میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں اور اُنھیں وقف کریں گے۔منگل کے روز جناب مودی گواہاٹی میں سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق Advantage آسام 2.0 سربراہ کانفرنس 2025 کا افتتاح کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں