وزیر اعظم نریندر مودی کَل بہار کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ایمز دربھنگہ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ بہار میں، پٹنہ کے بعد یہ دوسرا ایمز ہوگا۔وزیر اعظم اِس موقع پر بہت سے ریل پروجیکٹ بھی ملک کے نام وقف کریں گے۔ وزیر اعظم دربھنگہ سے بہت سے ریل پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے، جن میں جھانجھر پور-لوکاہا ریل سیکشن بھی شامل ہے۔ جسے 523 کروڑ روپئے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم Shisho Halt- کاکرگھاٹی دربھنگہ بائی پاس ریل لائن، کمار باغ – چَن پٹیا – ساتھی ریل سیکشن اور ہری نگر بھیرو گنج ریل سیکشن بھی شامل ہیں۔وہ Sone Nagar بائی پاس ریل لائن کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے جو 224 کروڑ روپئے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔
Site Admin | November 12, 2024 9:43 PM