وزیر اعظم نریندر مودی کَل اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی کا دورہ کریں گے۔ وہ وہاں تقریباً 6 ہزار 100 کروڑ روپئے مالیت کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم ایک عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔ وارانسی کے پولیس کمشنر Mohit اگروال نے کہا ہے کہ جن راستوں سے وزیر اعظم کا گزر ہوگا وہاں ڈرون سے نگرانی کی جارہی ہے۔
وزیر اعظم اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی سے دورے کے دوران آر جے شنکر آئی اسپتال اور Sigra اسٹیڈیم سمیت 380 اعشاریہ ایک تین کروڑ روپئے مالیت کے چودہ پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ وہ دو ہزار 874 کروڑ روپئے مالیت کے دیگر کئی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم صحت، تعلیم، کھیل، سیاحت، روزگار، رہائش اور شہری ہوا بازی جیسی کئی سہولتیں عوام کو وقف کریں گے۔ جناب مودی وارانسی ہوائی اڈّے کی توسیع اور ٹرمنل کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ امکان ہے کہ وہ Sigra اسپورٹس اسٹیڈیم میں 20 ہزار سے زیادہ لوگوں سے خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم آگرہ ہوائی اڈّے کے 570 کروڑ روپئے سے زیادہ کے، دربھنگہ ہوائی اڈّے کے تقریباً 910 کروڑ روپئے مالیت کے اور باگ ڈوگرہ ہوائی اڈّے کے تقریباً ایک ہزار 550 کروڑ روپئے مالیت کے نئے سول انکلیو کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ وہ وارانسی سے Rewa ہوائی اڈّے، ماں مہا مایاں ہوائی اڈّے، امبیکاپور اور Sarsawa ہوائی اڈّے کی 220 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کی نئی ٹرمنل عمارتوں کا افتتاح کریں گے۔
Site Admin | October 19, 2024 9:11 PM