July 9, 2024 9:29 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی کو روس کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز، “The Order of St Andrew the Apostle” سے نوازا گیا

وزیر اعظم نریندر مودی کو روس کے سب سے زیادہ باوقار سویلین اعزاز Order of St. Andrew the Apostle سے نوازا گیا ہے۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے جناب مودی کو یہ ایوارڈ پیش کیا۔ ایوارڈ کے تحت روس اور بھارت کے درمیان اہم دفاعی شراکت داری اور دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ میں وزیر اعظم مودی کے امتیازی تعاون کا اعتراف کیا گیا ہے۔
یہ ایوارڈ Saint Andrew کے اعزاز میں Tsar Peter the Great کی طرف سے 1698 میں قائم کیا گیا تھا، جو روس کے پہلے روحانی پیشوا اور سرپرست سنت تھے۔ x
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ماسکو میں،”All-Russian Exhibition Centre”کا دورہ کیا۔
اُن کے ساتھ روسی صدر ولادیمیر پتن تھے۔ دونوں لیڈروں نے، Exhibition سینٹر میں Rosatom پویلین کا دورہ کیا۔ جناب مودی نے ایک تصاویری نمائش کا مشاہدہ کیا جو شہری نیوکلیائی توانائی کے شعبے میں بھارت-روس تعاون کے تئیں مخصوص ہے۔ اُنھیں VVER-1000 ری-ایکٹر کے ایک مستقل فعال ماڈل “Atomic Symphony” بھی دکھایا گیا۔ نومبر 2023 میں افتتاح شدہ Rosatom پویلین، سائنسی اور تکنیکی ترقیات کی تاریخ سے متعلق وسیع تر نمائشوں میں سے ایک ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں