ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

وزیر اعظم نریندر مودی کل نوجوانوں کے قومی دن کے موقع پر، نوجوانوں کی مثالی شخصیت اور بھارت کے ایک عظیم روحانی پیشوا سوامی وِویکانند کے یومِ پیدائش کی یاد تازہ کرتے ہوئے نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں، وِکست بھارت نوجوان رہنماؤں کے مذاکرات 2025 میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کل نوجوانوں کے قومی دن کے موقع پر، نوجوانوں کی مثالی شخصیت اور بھارت کے ایک عظیم روحانی پیشوا سوامی وِویکانند کے یومِ پیدائش کی یاد تازہ کرتے ہوئے نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں، وِکست بھارت نوجوان رہنماؤں کے مذاکرات 2025 میں شرکت کریں گے۔ مذاکرات کے دوران جناب مودی ملک کے 3 ہزار فعال نوجوان رہنماؤں سے بات چیت کریں گے۔

وزیر اعظم، اِن مذاکرات میں شامل ہونے والے افراد کے، 10 موضوعات پر تحریر کردہ کچھ بہترین مضامین کے ایک مجموعے کا بھی اجرا کریں گے۔ اِن موضوعات میں ٹیکنالوجی، پائیداری، خواتین کو بااختیار بنانے، مصنوعات سازی اور زراعت جیسے مختلف میدانوں کو شامل کیا گیا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں