وزیر اعظم نریندر مودی کل نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں امداد باہمی کے بین الاقوامی اتحاد، ICA کی عالمی امداد باہمی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ امداد باہمی کے بین الاقوامی اتحاد کی 130 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب ICA کی عالمی امداد باہمی کانفرنس اور جنرل اسمبلی بھارت میں منعقد کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی، امداد باہمی کے بین الاقوامی سال 2025 کیلئے ٹکٹ بھی جاری کریں گے۔ بھوٹان کے وزیر اعظم داشو شیرنگ ٹوبگے اور فجی کے نائب وزیر اعظم Manoa Kamikamica بھی اِس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ ہمارے نمائندے خبر دی ہے کہ اِس عالمی کانفرنس کی میزبانی، بھارت سرکار، ICA اور بھارتی امداد باہمی تنظیمیں جیسے امول اور KRIBHCO کے اشتراک سے انڈین فارمرس فرٹیلائیزرس کوآپریٹو لمٹیڈ کر رہی ہے۔
Site Admin | November 24, 2024 9:32 PM