وزیر اعظم نریندر مودی کل نئی دلّی میں زرعی اقتصادی ماہرین کی 32 ویں بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ وہ اِس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ اِس سال کی کانفرنس کا موضوع ہے: پائیدار زرعی خوراک نظام کی طرف منتقلی۔ یہ کانفرنس عالمی زرعی چیلنجوں سے متعلق بھارت کے سرگرم نقطہئ نظر اور زرعی تحقیق اور پالیسی کے عمل میں ملک کی ترقی کو اجاگر کرے گی۔ اِس کانفرنس میں تقریباً 75 ملکوں کے لگ بھگ ایک ہزار مندوبین شرکت کریں گے۔
Site Admin | August 2, 2024 9:53 PM