وزیر اعظم نریندر مودی کل نئی دلّی میں راشٹرپتی بھون کے کلچرل سینٹر میں نیتی آیوگ کی نویں گورننگ کونسل کی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ اس سال کی میٹنگ کا موضوع”Viksit Bharat @ 2047“ ہے اور اس میں بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے پر بنیادی توجہ مرکوز کی جائے گی۔ نیتی آیوگ کے مطابق گورننگ کونسل کی میٹنگ کا مقصد حکومتی شراکت داری اور مرکز اور ریاستی سرکاروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے جس سے شہری اور دیہی عوام کے طرز زندگی کو بہتر بنایا جاسکے۔
اس میٹنگ میں وکست بھارت کے ہدف کے حصول میں ریاستوں کے رول کا تفصیلی بحث و مباحثہ بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نیتی آیوگ کے چیئرپرسن بھی ہیں۔
Site Admin | July 26, 2024 9:48 PM