July 10, 2024 10:33 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی کل نئی دلّی میں، معروف ماہرین اقتصادیات کے ساتھ بات چیت کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی کل نئی دلّی میں، معروف ماہرین اقتصادیات کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ وزیر اعظم آنے والے مرکزی بجٹ کے لیے اُن کی رائے اور تجاویز حاصل کریں گے۔ ماہرین اقتصادیات کے علاوہ مختلف شعبوں کے ماہرین بھی اس میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین سُمن بیری اور دیگر ارکان بھی موجود ہوں گے۔ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس اس مہینے کی 22 تاریخ کو شروع ہوگا اور اگلے ہی روز 23 تاریخ کو وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن لوک سبھا میں مرکزی بجٹ 2024-25 پیش کریں گی۔ تیسری مدّتِ کار میں نریندر مودی سرکار کا یہ پہلا بجٹ ہوگا۔ لوک سبھا انتخابات کے پیشِ نظر اس سال فروری میں ایک عبوری بجٹ پیش کیا گیا تھا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں