ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 7, 2024 3:04 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی کل روس اور آسٹریا کے تین دن کے دورے پر روانہ ہوں گے

وزیراعظم نریندر مودی کَل روس اور آسٹریا کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں جناب مودی روس کے صدر ولادیمیر پوتن کی دعوت پر ماسکو جائیں گے، جہاں وہ بھارت-روس 22 ویں سالانہ سربراہ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ دونوں رہنما باہمی کثیر رخی تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے اور موجودہ علاقائی اور باہمی مفاد کے عالمی امور پر تبادلہئ خیال کریں گے۔ روس کے دورے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی منگل کو آسٹریا پہنچیں گے۔ گزشتہ 41 سال میں کسی بھارتی وزیراعظم کا آسٹریا کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

آسٹریا کے چانسلر Karl Nehammer نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ویانا کے دورے کو ایک خصوصی اعزاز سے تعبیر کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ جناب مودی کے اِس دورے کا  بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی دو ملکوں کے اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں آسٹریا جائیں گے۔ ویانا میں قیام کے دوران جناب مودی وہاں کے صدر Alexander Van Der Bellen سے ملاقات کریں گے اور چانسلر Nehammer سے بات چیت کریں گے۔ دونوں رہنما بھارت اور آسٹریا کے کاروباری لیڈروں سے خطاب بھی کریں گے۔ جناب مودی اپنے دورے کے دوران ویانا میں بھارتی برادری کے لوگوں سے بھی ملیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں