ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 6, 2024 9:43 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ اکیسویں صدی ایشیا اور مشرق سے تعلق رکھتی ہے نیز شمال مشرقی بھارت میں ملک کی ترقی کو آگے بڑھانے کے وسیع امکانات ہیں

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت کے شمال مشرقی خطے میں ملک کو ترقی کے راستے پر لے جانے کی زبردست صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی، مشرق، ایشیا اور بھارت کی ہے۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ ملک کے دیگر بڑے شہروں کی طرح شمال مشرق کے کئی شہروں میں بھر پور صلاحیت موجود ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں Ashtalakshmi مہوتسوکے افتتاح کے موقع پرخطاب کر رہے تھے۔
اکشٹ لکشمی مہوتسو کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ پہلا اور ایسا منفرد انعقاد ہے، جو شمال مشرقی ریاستوں میں سرمایہ کاری کے زبردست امکانات روشن کرے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت، شمال مشرق کو جذبات، معیشت اور ماحولیات کے امتزاج سے جوڑ رہی ہے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ شمال مشرق، دنیا کو صحت مند طرزِ زندگی اور غذائیت سے متعلقہ مسائل کے بھارتی حل فراہم کرنے میں اہم رول ادا کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے دلّی اور شمال مشرق کے لوگوں کے درمیان فرق کو کم کرنے میں انتھک کام کیا ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ حکومت نے شمال مشرق کیلئے کئی خصوصی اسکیمیں شروع کی ہیں، جس سے بڑے پیمانے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔اس سے پہلے ایک تقریب میں شمال مشرقی ریاستوں کے بچوں نے وزیر اعظم کو پیپل کا اشٹ لکشمی پودا پیش کیا۔اس تین روزہ میلے میں شمال مشرقی بھارت کے مختلف روایتی آرٹس، دستکاریوں اور ثقافتی طور طریقوں کو ایک جگہ یکجا کرتے ہوئے، وہاں کی ثقافتی گونا گونیت اور تنوع کو اُجاگر کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں