وزیر اعظم نریندر مودی آکاشوانی سے نشر ہونے والے پروگرام ’من کی بات‘ کے ذریعے ملک اور بیرونِ ملک کے لوگوں کے ساتھ کل اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ یہ ماہانہ ریڈیو پروگرام کا 118 واں نشریہ ہوگا۔
یہ پروگرام آکاشوانی اور دوردرشن کے تمام نیٹ ورک، آکاشوانی خبروں کی ویب سائٹ اور نیوز آن AIR موبائل ایپ پر نشر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ’من کی بات‘ کو آل انڈیا ریڈیو نیوز، DD نیوز، وزیر اعظم کے دفتر اور اطلاعات و نشریات کی وزارت کے یو ٹیوب چینلوں پر بھی براہِ راست نشر کیا جائے گا۔ ’من کی بات‘ کے ہندی نشریے کے فوری بعد آکاشوانی، اس پروگرام کو مقامی زبانوں میں نشر کرے گا۔×
Site Admin | January 18, 2025 2:50 PM