وزیر اعظم نریندر مودی پیر سے فرانس اور امریکہ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ اِس دورے میں وہ مصنوعی ذہانت AI، دفاع، تجارت اور اہم شراکت داری پر توجہ مرکوزکریں گے۔ پیرس میں وہ فرانس کے صدر ایمانوئل میخوں کے ساتھ AI ایکشن سَمِٹ کی مشترکہ صدارت کریں گے، جس میں مصنوعی ذہانت کے اخلاقی نظام اور عالمی ضابطہ جاتی فریم ورکس پر تبادلہئ خیال کیا جائے گا۔ وزیر اعظم فرانس کے دورے کے بعد واشنگٹن جائیں گے، جہاں وہ اِس سال جنوری میں صدر ٹرمپ کی دوسری مدّت کار شروع ہونے کے بعد سے اُن کے ساتھ پہلی ملاقات کریں گے۔
Site Admin | February 8, 2025 3:02 PM
وزیر اعظم نریندر مودی پیر سے فرانس اور امریکہ کے دورے پر روانہ ہوں گے
