وزیر اعظم نریندر مودی فرانس کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے جو پیر سے شروع ہوگا۔ جناب مودی AI ایکشن سمٹ میں شرکت کریں گے اور فرانس کے صدر امیونوویل میخوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ جناب مودی پیرس میں فرانس کے صدر کے ہمراہ اجلاس کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔
آج سہ پہر نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے کہا کہ وزیر اعظم منگل کے روز صدر میخوں کے ساتھ AI ایکشن سمٹ کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔ جناب مسری نے کہا کہ دونوں رہنما دوطرفہ بات چیت کریں گے اور بھارت-فرانس CEOs فورم سے بھی خطاب کریں گے۔
منگل کے روز وہ Marseille جائیں گے اور صدر میخوں، وزیر اعظم نریندر مودی کے اعزاز میں ایک عشائیے کی بھی میزبانی کریں گے۔ بدھ کے روز دونوں رہنما War Cemetery جائیں گے اور پہلی عالمی جنگ کے بھارتی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ دونوں رہنما Marseille میں بھارت کے نئے قونصل خانے کا بھی مشترکہ طور پر افتتاح کریں گے۔ دو ملکوں کے اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں وزیراعظم مودی اِس مہینے کی 12 اور 13 تاریخ کو امریکہ کا دورہ کریں گے۔ خارجہ سکریٹری نے بتایا کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدے کی دوسری مدت کار کے بعد سے وزیراعظم کا امریکہ کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ وزیر اعظم مودی امریکی صدر کے ساتھ باہمی بات چیت کریں گے۔
Site Admin | February 7, 2025 9:51 PM
وزیر اعظم نریندر مودی پیر سے فرانس اور امریکہ کے دورے پر رہیں گے۔ وہ پیرس میں فرانس کے صدر امیونوویل میخوں کے ساتھ AI ایکشن سمٹ کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔
