ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 29, 2024 10:34 AM | PM ODISHA VISIT

printer

وزیر اعظم نریندر مودی پولیس کی کُل ہند ڈائرکٹر جنرل اور انسپکٹر جنرل صاحبان کی تین روزہ کانفرنس میں شرکت کریں گے، جو آج سے اوڈیشہ کے بھوبنیشور میں شروع ہورہی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی، آج سے اڈیشہ کا تین روزہ دورہ شروع کررہے ہیں۔ وہ بھونیشور میں پولیس کے ڈائریکٹر جنرلس اور پولیس کے انسپکٹر جنرلس کی کُل ہند کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ تین روزہ کانفرنس آج سے لوک سیوا بھون میں شروع ہورہی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سمیت دیگر لوگوں کے علاوہ اہم شخصیتیں کانفرنس میں شرکت کریں گی۔ اڈیشہ، پہلی مرتبہ اس کانفرنس کی میزبانی کے فرائض انجام دے گا۔

تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل صاحبان اور CRPF، RAW، NSG، انٹیلی جنس بیورو اور SPG کے سربراہان آج سے شروع ہونے والی پولیس کے ڈائریکٹر جنرلس اور انسپکٹر جنرلس کی کُل ہند کانفرنس میں شرکت کیلئے بھونیشور پہنچ گئے ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج سہ پہر کانفرنس کا افتتاح کریں گے اور ملک کے اعلیٰ پولیس افسران کے ساتھ سلامتی کے مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کریں گے اور ملک کو محفوظ بنانے کی خاطر مستقبل کیلئے لائحہئ عمل تیار کریں گے۔

وزیراعظم مودی آج شام بھونیشور پہنچیں گے اور کَل کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اپنی آمد کے فوراً بعد وزیراعظم بیجو پٹنائک انٹرنیشنل ہوائی اڈے کے نزدیک ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔

اِس کے بعد ہوائی اڈے سے راج بھون تک ایک روڈ شو میں شرکت کریں گے۔ جناب مودی BJP کے ریاستی دفتر جائیں گے جہاں وہ پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ، وزراء، اسمبلی ارکان اور پارٹی کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ ایک گھنٹہ طویل میٹنگ کریں گے تاکہ پارٹی کی تنظیمی کارکردگی کا جائزہ لیا جاسکے۔

کانفرنس میں اندرونی سلامتی، سائبر جرائم، ماؤنوازوں کی لعنت، منصوعی ذہانت کی وجہ سے پیدا ہونے والے چیلنجز، ڈرون سے ہونے والے نئے خطرات، انسداد دہشت گردی کے علاوہ دیگر معاملات جیسے اہم اُمور پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

اڈیشہ کے وزیراعلیٰ موہن چرن مانجھی نے ریاست میں وزیراعظم کے آنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں