وزیر اعظم نریندر مودی آج اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی میں تقریباً چھ ہزار 100 کروڑ روپے مالیت کے پروجیکٹوں کا آغاز کرنے والے ہیں۔ جناب مودی اب سے کچھ دیر بعد دو بجے کے آس پاس کاشی پہنچیں گے اور RJ Sankara Eye اسپتال کا افتتاح کریں گے۔ مذکورہ اسپتال میں آنکھوں کے مختلف امراض کے تعلق سے جامع صلاح اور علاج معالجے کی سہولت دستیاب ہوگی۔ اس موقع پر وزیر اعظم وہاں موجود لوگوں سے خطاب بھی کریں گے۔
کنکٹی ویٹی کو بڑھاوا دینے کے اپنے عہد کے عین مطابق جناب مودی وارانسی میں لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے پر رَن وے کی توسیع اور نئی ٹرمینل عمارت کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھیں گے، جس پر تقریباً دو ہزار 870 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔
جناب مودی آگرہ، دربھنگہ اور باگ ڈوگرا ہوائی اڈے پر New Civil Enclave کا ورچوئل وسیلے سے سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے اور Riwa ہوائی اڈے، ماں مہا مایا ہوائی اڈے، امبیکا پور اور سَرساوا ہوائی اڈے کی نئی ٹرمینل عمارتوں کا افتتاح کریں گے۔
وزیر اعظم کھیلو انڈیا اسکیم اور اسمارٹ سِٹی مشن کے تحت 210 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے وارانسی اسپورٹس کمپلیکس کی تزئین کاری کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کا افتتاح بھی کریں گے۔
وزیر اعظم وارانسی کے Sigra اسٹیڈیم میں، جس پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے، اُس کا مقصد جدید طرز کا ایک اسپورٹس کمپلیکس قائم کرنا ہے، جہاں عمدہ کارکردگی سے متعلق ایک قومی مرکز، کھلاڑیوں کے ہاسٹل، اسپورٹس سائنس سینٹر، مختلف کھیلوں کیلئے مشق کرنے کے میدان، اِنڈور شوٹنگ رینج اور دیگر سہولیات دستیاب ہوں گی۔ x