وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اصلاح، کارکردگی اور یکسر تبدیلی حکومت کا منتر ہے۔ انھوں نے کہا کہ پچھلے دس برسوں میں بھارتی معیشت میں 90 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ اِسی مدت کے دوران عالمی معیشت کا اضافہ 35 فیصد ہے۔
نئی دلّی میں آج شام ET World Leaders Forum سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ یہ پائیدار ترقی مستقبل میں جاری رہے گی۔ وزیر اعظم نے اِس بات کا ذکر کیا کہ عوام ملک کی حصولیابیوں کے گواہ بن رہے ہیں اور وہ پُر اعتماد ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بھارت نے اکثر اندازوں اور اپنے ساتھی ملکوں سے کہیں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ ان کی حکومت اچھی حکمرانی کیلئے پابند عہد ہے۔
انھوں نے کہا کہ پچھلے دس برسوں میں 25 کروڑ لوگوں کو غریبی سے باہر نکالا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ تیسری مدت میں اُن کی حکومت کے ارادے اور بھی مستحکم ہیں۔
Site Admin | August 31, 2024 9:57 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے Economic ٹائمس ورلڈ لیڈر فورمس سے خطاب کیا
