ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 10, 2025 9:49 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ کہتے ہوئے مستفیدین کو سرکاری اسکیموں کی 100 فیصد فراہمی کی ضرورت پر زور دیا کہ صحیح معنیٰ میں یہی سماجی انصاف اور سیکولرزم ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ کہتے ہوئے مستفیدین کو سرکاری اسکیموں کی 100 فیصد فراہمی کی ضرورت پر زور دیا کہ یہی صحیح سماجی انصاف اور سیکولرزم ہے۔ ایک سرکردہ کاروباری شخص نکھل کامت کے ساتھ ایک انٹرویو میں وکست بھارت کے اپنے وژن کو اجاگر کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ وہ پانی، بیت الخلا اور بجلی سمیت مشکلات کا حل چاہتے ہیں، جسے 2047 تک حل کیا جانا چاہئے۔
جناب مودی نے کہا کہ انسان ہوتے ہوئے مجھ سے غلطیاں ہوسکتی ہیں لیکن ارادتاً وہ ایسا نہیں کریں گے۔ وزیراعظم نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ ایک اچھا ٹیم پلیئر بننے کیلئے ایک انسان میں عزم اور عہد ہونا چاہئے اور سیاست میں کامیاب ہونے کی خاطر خود کو عوام کیلئے دستیاب رکھنا چاہئے۔
آج کی دنیا میں سوشل میڈیا کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ جمہوریت کا یہ ایک اہم آلہ کار ہے اور اِس سے جمہوریت کو بااختیار بنایا جاسکتا ہے۔ موجودہ عالمی چیلنجوں کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا، بھارت پر بھروسہ کرتی ہے کیونکہ اُس کے موقف میں کوئی دوہرا معیار نہیں ہے۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ موجودہ عالمی بحران میں نئی دلّی نے اِس بات کو دوہرایا ہے کہ وہ امن کے حق میں ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں