ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 12, 2024 9:44 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہریانہ کے کیتھل میں سڑک حادثے میں مرنے والوں کے کنبے کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہریانہ کے کیتھل میں سڑک حادثے میں مرنے والوں کے کنبے کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایک ہی کنبے کی تین خواتین اور چار بچیاں اُس وقت ہلاک ہوگئیں جب اُن کی کار آج ہریانہ کے کیتھل ضلع میں ایک نہر گر گئی۔ ایک ہی کنبے کے آٹھ افراد سمیت 9 لوگ گاڑی میں سوار تھے۔ وزیر اعظم نے گجرات کے مہسانہ میں دیوار گرنے کے واقعے میں ہونے والی ہلاکتوں کے تئیں بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چھ مزدور ہلاک اور کئی دوسرے لوگ اُس وقت زخمی ہوگئے تھے جب ایک دیوار ایک پرائیویٹ تعمیراتی مقام پر گر گئی۔ جناب مودی نے وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے مرنے والوں کے قریبی رشتے داروں کیلئے دو-دو لاکھ روپئے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ زخمی ہونے والوں کو پچاس-پچاس ہزار روپئے دیئے جائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں