ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 28, 2024 9:31 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے Amreli میں تقریباً چار ہزار 900 کروڑ روپئے مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سہ پہر گجرات کے Amreli میں تقریباً 4 ہزار 900 کروڑ روپے کی مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگِ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم نے امریلی کے Dudhala میں ڈھولکیا فاؤنڈیشن کے بھارت ماتا سروور آبی تحفظ کی پہل قدمی کا بھی افتتاح کیا۔
اس موقع پر موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے آبی تحفظ کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے BJP کی قیادت میں حکومت کے تحت گجرات کی قابلِ ذکر کایہ پلٹ کا بھی خصوصی طور پر ذکر کیا۔ انہوں نے سوراشٹر کیلئے کایہ پلٹ کرنے والی Sauni یوجنا کو بھی اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ سڑکوں، ریلویز، پانی کی سپلائی اور سیاحت سے متعلق ان پروجیکٹوں کے آغاز سے ریاست کے سوراشٹر، Kutch، جونا گڑھ، پوربندر، Kutch اور Botad ضلعوں کے باشندوں کیلئے نمایاں طور پر سودمند ثابت ہوں گے۔ ان میں Navada سے Chavand تک پائپ لائن سے ایک ہزار 200 سے زائد گاؤوں کو 28 کروڑ لیٹر پانی سپلائی کیا جائے گا، جس سے تقریباً 67 لاکھ لوگ فیض یاب ہوں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں